12 فروری 2015 - 07:54
عراق اور جاپان کے درمیان معاہدہ

عراق اور جاپان نےصوبہ بصرہ سے دس ملین بارودی سرنگوں کوناکارہ بنانے کے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بصرے کے گورنر ہاؤس میں عراق کے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے ادارے کے نمائندوں اور بغداد میں جاپانی سفیر کے ہمراہ آئے ہوئے جاپانی وفد نے بصرے سے دس ملین بارودی سرنگیں صاف کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں- عراق کے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے ادارے کے سربراہ حازم جھاد مطر نے اس معاہدے پر دستخط کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس معاہدے کے مطابق جاپان ، جنگ کےدوران کے باقی ماندہ بموں اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانےکے لئے عراق کو بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والے آلے دےگا- جھاد مطھر نےمزیدکہا کہ جنگ میں صوبہ بصرہ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور اس کے بعد بالترتیب جنوبی صوبے میسان اور واسط اور شمال مشرق میں صوبہ دیالہ کو نقصان ہوا ہے- بصرے کے گورنر ماجدالنصراوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس ملک میں تقریبا پچیس ملین بارودی سرنگیں اور ہزاروں ٹن کلسٹرڈ بم بکھرے ہوئے ہيں اور یہ ملک جنگی آلودگی کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے- ماجدا لنصراوی نے کہا کہ صرف بصرے میں دس ملین بارودی سرنگیں ہيں جو پورے ملک میں موجود بارودی سرنگوں کا پینسٹھ فیصد ہيں اور آئندہ چھ مہینوں کے دوران عراقی فوجیوں کی مدد سے اس منصوبے پر عمل شروع ہوجائےگا

.......

/169